ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز لندن میں اپنی قیام گاہ ایون فیلڈ ہاﺅس سے ہیتھرو ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئیں مریم نواز لندن میں چار روز قیام کے بعد آج پاکستان روانہ ہورہی ہیں ۔مریم نواز نے لندن کے چار روزہ دورے میں اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ۔نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ نواز شریف ، شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقات میں ہوا ۔مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیں گی ، وہ لندن سے براستہ عرب امارات پاکستان روانہ ہوں گی ۔

Leave feedback about this