شہر میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ،کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ تینو ں زخمیوں کو علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔دوسری جانب بلدیہ 5 نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ادھر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ایک شخص چل بسا۔
Leave feedback about this