لوڈیرہل: امریکی ٹی10 لیگ میں کیلیفورنیا نائٹس نے ٹیکساس چارجرز کو 48 رنز سے ہرادیا۔فاتح الیون نے ایک وکٹ پر 158 رنز جوڑے، ناکام سائیڈ 8 وکٹ پر 110 رنز بناسکی، پاکستانی اسٹارز ناکام رہے، اوپنر محمد حفیظ 2 رنز بناسکے، سہیل تنویر 8 اور عمرگل 7 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، انھیں کوئی وکٹ بھی نہیں مل پائی۔دوسرے میچ میں موریسویلی یونٹی نے نیوجرسی ٹریٹون کو 6 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 3 وکٹ پر 95 رنز بنائے، یوسف پٹھان نے 21 بالز پر 41 رنز ناٹ آئوٹ بٹورے، فاتح الیون نے ہدف 4 وکٹ پر پالیا، اوبس پائنار 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Leave feedback about this