سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان قتل کیس میں ملز سلمان ابڑو سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا ۔ڈیفنس میں پولیس افسر کے بیٹے کیخلاف نوجوان کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔نو سال بعد پولیس افسر کے بیٹے کیخلاف قتل کے مقدمے کا سمجھوتے پر اختتام ہو گیا ، مدعی مقدمہ نے ملزم پولیس اہلکار کے بیٹے کو قتل کا جرم معاف کردیا ۔عدالت نے فریقین میں ہونیوالے سمجھوتے کی منظوری دیتے ہوئے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس پی سانگھڑ غلام سرور ابڑو کے بیٹے سلمان کیخلاف سلیمان لاشاری کے قتل کا مقدمہ تھا۔
Leave feedback about this