دورہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ۔کپتان بابر اعظم محمد رضوان ، سرفراز احمد اور نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی کیمپ میں موجود ہیں ۔فاسٹ باولر حسن علی اور شان مسعود کل سے کیمپ جوائن کرینگے ۔زاہد محمود اور ساجد علی کو خصوصی طورپر پریکٹس کیلئے کیمپ میں بلایا گیا ہے ۔کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہونگے ، پہلا سیشن9 سے ساڑھے گیارہ بجے تک کا ہوگا جبکہ دوسرا سیشن ساڑھے بارہ سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگا۔

Leave feedback about this