دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے سامنے بھارت کے وزیراعظم مودی سے صحافی نے مسلمانوں کے حقوق کا سوال پوچھ لیا ۔اس دوران امریکی صحافی نے مودی سے پوچھا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کوبہتر بنانے کیلئے کیا کرے گا؟اس سوال کو سن کر بھارتی وزیراعظم نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد جواب دیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کی باتوں پر حیران ہو ں ہم جمہوریت ہیں ۔جمہوریت ہماری روح اور ہمارے خون کا حصہ ہے ، ہم جمہوریت میں رہتے اور سانس لیتے ہیں اور یہ ہمارے آئین میں ہے ۔مودی نے کہا کہ اگر انسانی اقدار اور انسانی حقوق نہیں ہیں تو جمہوریت نہیں ہے ، جب ہم جمہوریت میں رہتے ہیں تو امیتازی سلوک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Leave feedback about this