اسلام آباد: آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں جاگری ، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نیلم ، سردار طاہر محمود کے مطابق دریا میں گرنیوالی جیپ میں تیرہ افراد سوار تھے باقی چھ افراد کی تلاش کیلئے پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔وادی نیلم کے سیاحتی مقام تاوبٹ سے مسافر جیپ گیارہ سیاحوں کے لیکر کیل جارہی تھی کہ پھلاﺅئی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جاگری دریا سے دو افراد کی لاشیں اور پانچ زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیل منتقل کیاگیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جیپ میں ڈرائیور اور کلینر کے علاوہ گیارہ سیاح سوار تھے جن کا تعلق لاہور سے ہے ۔
Leave feedback about this