سکھر میں 2 شادیاں کرنیوالے شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی ،متوفی کی لاش کارروائی وپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق تاجر نوجوان نے ایوب گیٹ کے علاقے میں اپنے گھر میں خودکو گولی مارلی ۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص نے چند روز قبل ہی پسند سے دوسری شادی کی تھی ، دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں مقیم تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی پر نوجوان کی والد سے بھی ناراضگی چل رہی تھی۔
Leave feedback about this