لیاری کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنیوالا قاری محمد واثق ولد فضل حق ضمانت پر رہا ہوگیا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے لیاری کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنیوالے ملزم قاری واثق کو پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے تیس اپریل تک کیس کا چالان جمع کروانے کا بھی حکم دیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرعلیٰ سندھ نے بھی نوٹس لے لیاتھا۔

Leave feedback about this