اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچے کی بازیابی کے حوالے سے والدہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین سے تحقیقات کا حکم دیکر آئندہ سماعت جمعرات بیس اپریل دن دو بجے تک ملتوی کردی ۔سماعت کے دوران جسٹس ارباب طاہر نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کو 2 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔بچے کے والد نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا بچہ والدہ کے پاس ہے عدالت تحقیقات کرالے ، دوسری جانب والدہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بچہ والد کے پاس ہے ،ہم سے زبردستی چھینا گیا برآمدکرایا جائے ۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایس پی کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچہ کس کے پاس ہے ؟ دو دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں جبکہ والد اور والدہ دونوں سائیڈ سے تحقیقات کریں ۔
Leave feedback about this