عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کواسٹار وارز کی جانب سے پہلی خاتون ہدایت کار بننے پرمبارک باد پیش کردی ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے شرمین عبید چنائے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹار وارز کی ہدایت کار ی کرنیوالی پہلی غیر انگریز اور پہلی خاتون فلم ساز ایک جنوبی ایشائی فلم ساز ہیں ، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔
انٹرٹینمنٹ
اسٹار وارز کی پہلی خاتون فلمساز بننے پر پریانکا چوپڑا کو شرمین عبید چنائے پر فخر
- by web_desk
- اپریل 14, 2023
- 0 Comments
- 889 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this