پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اینٹی کرپشن پنجاب کے دفتر میں پیش نہ ہوئے اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سردار عثمان بزدار کو آج پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوایا گیا تھا۔عثمان بزدار کے وکیل نے اینٹی کرپشن پنجاب میں پیش ہوکر ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ۔وکیل نے بتایا کہ سردار عثمان بزدار کو رونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں ۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زرتاج گل کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مطابق زرتاج گل کے نجی سیکریٹری صفدر بھٹی اینٹی کرپشن دفتر پیش ہوئے ۔صفد بھٹی نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ زرتاج گل شہر سے باہر ہیں ۔وہ جمعرات کو اینٹی کرپشن کے دفتر میں پیش ہوں گی
Leave feedback about this