اسلام آباد: چہل قدمی اور دوڑنا قلبی مشقوں کی دوبڑی اقسام ہیں قلبی مشقیں سانس لینے میں سخت اور آپ کا دل تیز دھڑکنے کا باعث بنتی ہیں ۔جب دل خون کو تیزی سے پمپ کرتا ہے تو اس عمل سے شریانوں تک خون پہنچنے میں رکاوٹ بننے والی آلودگی کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے اور اس طرح سے فالج یا دل کی بیماری کا خطر ہ کم ہوتا ہے ۔قلبی مشقیں کرنے سے بلڈ شوگر میں بہتر ی آتی ہے موڈ خوشگوار رہتا ہے یاداشت بہتر ہوتی ہے، ڈیمنشیا کا خطرہ کم اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے زیادہ تر لوگ اپنی ورزش کا آغاز چہل قدمی یا دوڑ سے کرتے ہیں اور یہی دونوں ورزش دل کی صحت کیلئے کا رآمد ثابت ہوتی ہیں ۔
Leave feedback about this