تازہ ترین

دہشگردی کے مقدمات، سی ٹی ڈی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

دہشگردی کے مقدمات، سی ٹی ڈی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اٹھارہ رہنماؤں کو اٹھارہ مارچ کو درج مقدمات میں طلب کرلیا۔سی ٹی ڈی نے عمران خان اور دیگر فراد کو اٹھارہ مارچ کو درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی اور نوٹس میں کہا کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائیگی۔عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو دہشتگردی کے دو مقدمات میں طلب کیا گیا ہے علی امین گنڈا پور ودیگر کو بھی تھانہ سی ٹی ڈی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کو تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بھی طلب کیاگیا ہے۔تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دس رہنما کو طلب کیا گیا جن میں اسد عمر،علی نواز اعوان، جمشید مغل شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image