ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیو ٹر راجہ رضوان عباس پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کیلئے پابند کیاجائے۔ جج نے کہاکہ ساڑھے دس بجے پی ٹی آئی کے وکلاء آئینگے تو کیس تب ہی سنیں گے ساڑھے دس بجے ہی فریقین کے دلائل بھی سنیں گے۔اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت میں ساڑحے دس بجے تک وقفہ کردیا گیا۔
Leave feedback about this