اسلام آباد: ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینو فیکچر ر ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملک میں 838,880 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھر ی ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,228,540 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
معیشت و تجارت
موٹرسائیکلز اور تھر ویلرز کی فروخت میں 32 فیصد کمی ریکارڈ
- by web_desk
- مارچ 21, 2023
- 0 Comments
- 908 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this