آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ آئے دن جرائم بڑھ رہے ہیں پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامنا ہے۔کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس کے وسائل کو بڑھانا ہوگا، کوشش ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو اپنی سفارشات ارسال کی ہیں اپنی ٹرننگ اور بھرتیوں کے عمل کو بہتر بنایا ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت نے انویسٹی گیشن بہتر بنانے اور عدالتی احکامات پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ عدالت نے پولیس اورپراسیکیو شن کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Leave feedback about this