پٹسبرگ: گزشتہ تین دہائیوں سے پہلے گم شدہ اور پھر قانونی طور پر فوت شدہ امریکی خاتون آخرکار، پورٹو ریکو میں زندہ ہیں۔چند روز قبل ’پیٹریشیا کوپٹا‘ کا سراغ مل گیا ہے جو ’چڑیا‘ کے نام سے اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہی تھیں اور آخری مرتبہ 1992 میں پٹسبرگ، پینسلوانیا میں دیکھی گئی تھیں۔ اب پولیس اور دیگر حکام نے ان کے لواحقین کو بتایا کہ وہ فوت نہیں ہوئیں بلکہ اس وقت لاطینی امریکا کے ایک ملک پورٹو ریکو میں موجود ہیں۔اس وقت پیٹریشیا کی عمر 83 برس ہے جو تین دہائیوں قبل امریکا سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ افسوس کہ یہ خاتون اب ڈیمنشیا کی مریض ہیں اور ایک اسپتال میں موجود ہیں۔ خیال ہے کہ لاپتہ ہونے کے سات برس بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خاتون کے شوہر86 سالہ باب کوپٹا نے کہا کہ انہیں یہ جان کر سکون ملا ہے کہ ان کی بیوی زندہ ہیں اور انہیں مارکر کسی جگہ نہیں پھینکا گیا ہے۔ باب نے یہ بھی کہا کہ انہیں اور اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ وہ پورٹو ریکو میں کہیں موجود ہیں اور زندہ ہیں۔
				دلچسپ و عجیب
30 سال سے گمشدہ اور فوت شدہ قرار دی گئی خاتون کا سراغ مل گیا
- by Rozenews
- مارچ 6, 2023
- 0 Comments
- 767 Views
- 3 سال ago

 
				 
						 
						
Leave feedback about this