کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے خا تون وکیل سے منسوب کر کے فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے حکام کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت ا للہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو خاتون وکیل سے منسوب کر کے فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم غیر حاضر رہے۔عدالت نے سخت برہمی سے استفسار کیا کہ کہاں ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم؟ عدالت نے طلب کیا تھا تو کیوں نہیں آیا؟جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لگائیں آواز،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی عدالت کے باہر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی آوازیں لگتی رہیں مگر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نہیں آئے۔
Leave feedback about this