لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمندوں میں شامل ہوگئے۔پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے لئے محد یوسف انجم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام کر کے بہت تجربہ حاصل کرچکا ہوں،اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اس میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا،غیر ملکی کوچز کو جتنے پیسے دیئے جاتے ہیں اس سے کم معاوضہ بھی پاکستانی کوچز کو ملے تو وہ بھی ٹیم کو بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔شہرہ آفاق اسپنر نے ملک میں کوالٹی نہ ہونے کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسپن پولنگ کے شعبے نے پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اب ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔
Leave feedback about this