لندن:چوٹ اور گہرے زخم کے نشان بہت مشکل سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ہماری شناختی علامت بن جاتے ہیں۔اب برطانوی ماہرین نے بالوں کی نشوونما میں مدد گار غدودی گڑھے (ہیٹرفیولیکل)کی پیوندکاری سے انہیں مٹانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔امپیرئیل کالن،لندن کے ماہرین نے تین افراد میں ایسی جلد کا ٹکڑا لگایا جس پر بال اگانے والے غدود اور ان کے مسام موجود تھے۔حیرت انگیز طورپر تینوں افراد کی جلد کے نشان ایسے غائب ہوئے گویا تھے ہی نہیں،نشان زدہ متاثرہ جلد میں نئے خلیات بننے لگے،جلد ہموار ہوگئی اور یہاں کہ تندورست بے نشان جلد میں جینیاتی اظہار بڑھ گیا۔
Leave feedback about this