پاکستان

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ماہ رمضان میں کرانے کا عندیہ

election comission

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ماہ رمضان میں کرانے کا عندیہ دے دیا۔عدالتی حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل قانون الیکشن کمیشن،سپیشل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا ماہ رمضان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 1997میں بھی عام انتخابات ماہ رمضان میں منعقد ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل کے علاوہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزارت دذاخلہ سے بھی مشاورت کرے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کل اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ31دسمبر کو الیکشن نہیں ہونے تو آپ کی ٹائم لائن کو دیھیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image