پاکستان

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا،کابینہ بھی تحلیل

parvaiz and baleghurrehman

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیر ا علیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی جبکہ چیف سیکرٹری نے صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گورنر پنجاب نے وفاقی حکومت،لیگی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن اپنے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے مقررہ وقت تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیا لہٰذا وہ عہدہ چھوڑ دیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی انہوں نے مقررہ وقت تک ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔بادی النظر میں وزیر اعلیٰ کو ایوان کی اکثریت حاصل نہیں رہی جس کے باعث انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image