تازہ ترین

وفاقی حکومت کا پنجاب میں ا یف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

imran khan

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پنجاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے صوبے میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں امن وامان اور صوبے میں آئین وقانون کی عمل داری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ پنجاب رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایارانا ثناء اللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن وامان قائم رکھنے،عوام کے چجان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں رانا ثناء اللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے،بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image