لاہور:اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر30روپے کردی گئی۔ذرائع وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ پٹرول پر ٓئی ایم ایف شرائط کے مطابق50روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر13روپے 10پیسے اور لائٹ ڈیزئل آئل پر16پیسے لیوی عائد ہے۔دوسری طرف آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل میں 50روپے فی لٹر کمی کی جائے۔ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہورہی ہیں۔
معیشت و تجارت
ڈیزل پرلیوی کی شرح بڑھا کر30روپے کردی گئی
- by Rozenews
- دسمبر 17, 2022
- 0 Comments
- 1002 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this