دوحا:قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کو2.0گول سے شکست ہوئی۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کو شکست دی تاہم مقابلے کے اختتام پر مراکشی ٹیم کے میدان پر سجدہ شکر ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مراکشی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف اور کوچ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجدہ شکرادا کیا جبکہ فرانسیسی ٹیم کے پلیئرز بھی انہیں شاباش دیتے نظر آئے۔
مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا،دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بلیجیئم کو2.0سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا2-1سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپئن سپین کو3-0سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کوارٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو1-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
کھیل
فرانس سے شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑیوں کا سجدہ شکر:تصاویر وائرل
- by Rozenews
- دسمبر 15, 2022
- 0 Comments
- 1552 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this