اسلام آباد:تاجک صدر امام علی رحمان کب پاکستان پہنچے گے، تاریخ بارے پتا چل گیا،تاجک صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر امام علی رحمان پاکستان پہنچے گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ترجمان پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر خیالات یکساں ہیں دوروزے دورے کے دوران تاجک صدر وزیراعظم اور دیگر عہدیداران کیساتھ ملاقاتیں کرینگے
Leave feedback about this