دنیا

روس کے ایک فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک، 15 زخمی ہو گئے

روس کے ایک فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو حملہ آوروں نے ان رضا کاروں کو نشانہ بنایا جو روس کی جانب سے یوکرائن میں لڑنے کے خواہشمند تھے۔

یوکرائنی سرحد پر واقع بیلگراڈ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا، حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق سابق سوویت یونین کی ایک ریاست سے تھا

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تربیتی مرکز پر فوج میں بھرتی کے لیے آنے والے رضا کاروں کو تربیت دی جاتی تھی

واضح رہے کہ پچھلے ماہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے لازمی فوجی خدمات انجام دینے والے 3 لاکھ روسی شہریوں کو یوکرائن کے خلاف جنگ کے لیے متحرک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image