رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوے دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہو ، انتخابات 60 یا 70 دن میں بھی ہوسکتے ہیں ۔رانا ثنا نے کہا کہ نوے دن الیکشن کی ایک آخر ی حد تک مطلب اس کے اندر ہی ہونگے۔اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تب چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک دن ہوگا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیش کا کام ہے صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ایک ایسا بندہ ہو جس پر سب کو اعتما د ہو ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نو مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کیاگیا ، اس جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا ۔
Leave feedback about this