ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 9 مئی واقعات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے چھ کیسز کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے مقرر کردی گئی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت بھی ساڑھے گیارہ بجے مقرر کی گئی ہے ۔جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں وکیل صفائی سلمان صفدر کے آنے تک سماعت ہوگئی ۔وکیل سلمان صفدر کے معاون وکیل مرزا عاصم عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔معاون وکیل مرزا عاصم نے عدالت کو بتایا کہ وکیل سلمان صفدر سائفر کیس کی سماعت کیلئے اڈایالہ جیل گئے ہیں تھوڑا وقت دیاجائے سلمان صفدر بشریٰ بی بی کے ہمراہ آئیں گے ۔عدالت نے ساتوں کیسز کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے مقرر کردی
Leave feedback about this