اسلام آباد :حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ کے تحت ملنے والے 71 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی کیلئے مذاکرات دو نومبر کوہونگے۔مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ناتھن پورٹر کرینگے ، حکومت پاکستان بیرونی سیکٹر کے چیلنجوں کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے اگر حکومت عام انتخابات کا اعلان کردیتی ہے تو اس سے مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ کے ہاتھ مزید مضبوط ہوجائیں گے ۔
Leave feedback about this