پاکستان

3 بار وزیراعظم بننے والے کو 7 برس بعد انصاف ملا ، جاوید لطیف

3 بار وزیراعظم بننے والے کو 7 برس بعد انصاف ملا ، جاوید لطیف

لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے والے کو سات برس بعد انصاف ملا ۔جاوید لطیف نے کہا کہ انصاف دینے والے ناانصافی کریں تو ملک کس طرح ترقی کریگا۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں 25 کروڑ لوگ اپنی عدالت لگائیں گے ، 8 فروری کو 25 کروڑ لوگ نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینگے ۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان سیاسی رہنما بھی سولہ ماہ کی قومی حکومت کا حصہ تھا ، نوجوان سیاسی لیڈر کو بخوبی پتہ تھا نواز شریف کو کیوں نکالا گیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان سیاسی لیڈر کو علم ہونا چاہے ذوالفقار علی بھٹو ووٹ کی عزت کیلئے گئے تھے اور پھانسی چڑھ گئے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image