مالدیپ نے رواں ماہ سے ایک نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو ملک میں تمباکو استعمال کرنے، خریدنے یا فروخت کرنے سے قانونی طور پر روک دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا قانون کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد والے افراد کو کبھی بھی قانونی طور پر تمباکو مصنوعات مہیا نہیں کی جائیں گی۔ یہ پابندی نہ صرف ملک کے شہریوں بلکہ زائرین/سیاحوں پر بھی لاگو ہے۔
مزید برآں فروخت کرنے والوں (ریٹیلرز) پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خریدار کی عمر/پیدائش کی تاریخ کی تصدیق کریں ورنہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ملک نے ای-سگریٹ اور ویپنگ ڈیوائسز پر بھی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
صحت
2006کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد
- by web_desk
- نومبر 7, 2025
- 0 Comments
- 12 Views
- 7 گھنٹے ago

Leave feedback about this