حکومت نے آئندہ مالی سال میں بھی بجلی کے محفوظ صارفین کے لیے ریلیف کے لیے 200 یونٹس تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کے نرخ نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم آفس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی ٹیم کی جانب سے محفوظ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں تقریبا 2 کروڑ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی کے نرخوں میں سبسڈی دی جائے گیان پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے اضافہ ہو گا۔
Leave feedback about this