تازہ ترین

2 اور ملک بھی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

2 اور ملک بھی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

کراچی: وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ دو اور ملک بھی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ابوظہبی پورٹ گروپ کے ساتھ کراچی پورٹ پر نجی ٹرمینل کا معاہدہ مکمل شفاف اور ملک کے معاشی حالات میں ایک اہم پیش رفت ہے، تنقید کرنے والے سابق وزیر خزانہ اور ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر لاعلمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دو اور ملک بھی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں، ابوظہبی گروپ نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم میں پورٹ کی سہولتوں، انفرااسٹرکچر اور صنعتی زون میں 2ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، یہ تجویز وزیر اعظم کے زیر غور ہے۔کے پی ٹی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے معاہدے سے کے پی ٹی کی پی آئی سی ٹی سے آمدنی میں پانچ ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا، کراچی پورٹ کے ٹرمینل پہلے بھی نجی آپریٹر چلارہے ہیں، پورٹ قاسم پر بھی نجی ٹرمینلز قائم ہیں، کنسیشن ایگریمنٹ کی مدت حکومت کا اختیار ہے، پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کسی غیرملکی آپریٹر کو ٹرمینل چلانے اور سرمایہ کاری کے لیے معاہدہ کیا گیا ہو۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image