اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ، جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔اسپیشل پراسیکیو ٹرنیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اکیس نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے نیب طے کریگااب تحقیقات کیسے کرنی ہیں ۔
Leave feedback about this