190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور پاکستان Roze News
پاکستان

190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بیب ی کی آج دو بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک میں ملاقات ہے ، ان کے پاس اپنے شوہر سے ملنے کا ہفتے میں ایک ہی دن ہوتا ہے نیب نے بھی بشریٰ بی بی کو آج دو بجے ہی طلبی کیلئے نوٹس جاری کیاہوا ہے بشریٰ بی بی پہلے بھی نیب کے دفتر میں پیش ہوچکی ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے کیس کی سماعت آج 12 بجے مقرر کردی ۔بشریٰ بی بی کی ضمانت پر آج جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں سماعت ہوگی ۔جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے ۔اس موقع پر وکیل صفائی خالد یوسف نے عدالت سے سماعت 12 بجے مقرر کرنے کی استدعا کی ۔

Exit mobile version