16 دسمبر2014 ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اسپیکرو ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی پاکستان Roze News
پاکستان

16 دسمبر2014 ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اسپیکرو ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی

raja parvaiz ashraf

سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار،ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے 16 دسمبر2014 کو آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور میں پیش آنے والے دل سوز اور المناک واقعہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور ان کے نمائندگان معصوم بچوں اور اساتذ ہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ان خیالات کااظہاراسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ا سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر2014 ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے یہاں مکمل امن قائم کرنا اور اسے خوشحالی کی راہ پر ہموار کرنا ہی ہمارا اولین مقصد ہے اور ہم اس کو ضرور حاصل کریں گے۔

Exit mobile version