اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے عطا اللہ تارڑ ایڈووکیٹ کو معاون خصوصی براے داخلہ و قانونی امور مقرر کردیا۔ عطا اللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ کو16اگست 2022کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا اورانہیں معاون خصوصی برائے انسداد منشیات مقررکیا گیا تھا۔ عطا اللہ تارڑ کا عہد ہ وفاقی وزیر کے برابر تھا تاہم اب وزیر اعظم شہبازشریف نے عطا اللہ تارڑ کا محکمہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقررکردیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گااوران کی تعیناتی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔ اس حوالہ سے وزیر اعظم کی اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید کی جانب سے جمعہ کے روزباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ معاون خصوصی داخلہ و قانونی امور مقرر،نوٹیفکیشن جاری

نواز شریف آئیں تو مریم کی طرح میرٹ پر فیصلہ ہوگا، عطا تارڑ