دنیا

یہودی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کا نتیجہ،اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ امارات منسوخ

یہودی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کا نتیجہ،اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ امارات منسوخ

مقبوضہ بیت المقدس:یہودی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد اسرائیلی وزیرعاظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتامربین گویر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر یہودی وزیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔امارات کے اس اقدام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ امارات منسوخ ہوگیا۔اسرائیلی وزیراعظم کو8جنوری کو امارات کا دورہ کرنا تھا۔متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے معافی مانگنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ مسجد اقصٰی کی موجودہ حیثیت کا احترام کرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image