تازہ ترین

یکم مئی کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ، وزیراعظم

یکم مئی کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ، وزیراعظم

شہبا زشریف کا محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آ ج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے محنت کشون اور مزدوروں کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جارہاہے ، وزراعظم کا کہنا ہے کہ آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اور معاونت کو سراہتی ہے اسلام سماجی انصاف ،مساوارت اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کردیے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ مزدور اور اجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں ، موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image