یوم بحریہ پر روسی بحری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کی بحری فوج کو جلد ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کر دیا جائے گا۔
روسی نشریاتی اداروں کے مطابق یوم بحریہ کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا، جس میں روسی بحریہ کے بحری اور فضائی اثاثوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔
پریڈ میں روسی بحری جنگی جہاز، کشتیاں اور بحریہ میں شامل ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، جنگی صورت حال کے باوجود شہری پریڈ دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔
صدر پیوٹن نے یوم بحریہ کے موقع پر روسی بحریہ کو سپر سونک میزائلوں سے لیس کرنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں کی فراہمی آئندہ چند ماہ میں شروع ہو گی۔
دوسری جانب کریمیا میں یوم بحریہ کی تقریب کے دوران ڈرون حملہ کیا گیا جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے، یوکرائن نے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔
Leave feedback about this