یوسف رضا گیلانی کی شاہ محمود کے ساتھ پولیس کی زیادتی کی مذمت پاکستان Roze News
پاکستان

یوسف رضا گیلانی کی شاہ محمود کے ساتھ پولیس کی زیادتی کی مذمت

یوسف رضا گیلانی کی شاہ محمود کے ساتھ پولیس کی زیادتی کی مذمت

یوسف رضا گیلانی کی شاہ محمود کے ساتھ پولیس کی زیادتی کی مذمت

پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت کسی بھی سیاستدان کے ساتھ ایسا سلوک افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی جبر کا مقابلہ کیا ہے، ہم ظلم اور تشدد پر کبھی یقین نہیں رکھتے۔پی پی سینیٹر نے کہا کہ اگر شاہ محمود کسی مقدمے میں مطلوب تھے تو اخلاقی اقدار پر رہتے ہوئے گرفتاری ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے زور دیا کہ انتظامیہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے۔

Exit mobile version