یورپین کمیشن کی صدر کی وزیراعظم کو تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

یورپین کمیشن کی صدر کی وزیراعظم کو تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی

یورپین کمیشن کی صدر کی وزیراعظم کو تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی

یورپین کمیشن کی صدر کی وزیراعظم کو تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے وزیراعظم کو یقین دلایا ہے کہ یورپ پاکستان کیساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید گہراکر ے گا۔پیرس میں نیوگلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ کے موقع پر ہونیوالی اس ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے یورپین کمیشن کی صدر اسلاواندرلین نے بتایا کہ یورپ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کوگہرا کرنے پر پاکستان کے وزیراعظم شہبا زشریف کیساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے ۔جی ایس پی پلس بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارتی ترجیحی اقدامات نے پہلے ہی پاکستان کو گذشتہ 8سالوں میں یورپی یونین کو برآمدات میں 65 فیصد اضافہ کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور ہم اس میں مزید اضافہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

Exit mobile version