لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر نوجوان ملت کے مقدر کا ستارہ ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، نوجوان پاکستان اور بالخصوص پنجاب کا روشن مستقبل اور قابلِ قدر سرمایہ ہیں، ہم نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام وسائل نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خوابوں کی تعبیر بن رہا ہے، سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے ہزاروں نوجوان جدید علوم و ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کھیلتا پنجاب پروگرام نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں اور سپورٹس میں نمایاں ہونے کے مواقع فراہم کر رہا ہے، ای-بائیکس سکیم ہزاروں طلبہ کو باعزت سفری سہولت اور خود مختاری دے رہی ہے۔
ایڈوانس مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی تربیت نوجوانوں کو محض نوکری کیلئے نہیں بلکہ نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنا رہی ہیں، مریم نواز کلینکس میں ینگ میڈیکل گریجویٹس عوامی خدمت کی عملی مثال بن رہے ہیں، آسان کاروبار کارڈ اور فنانس سکیم نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی جانب گامزن کر رہی ہے۔انٹرن شپ پروگرامز مختلف سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کے نوجوانوں پر ہمارا اعتماد ہمیشہ قائم رہے گا اور ان کی کامیابی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔
تازہ ترین
ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے: مریم نواز
- by web_desk
- اگست 12, 2025
- 0 Comments
- 108 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this