لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ ، ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب ، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ انسداد دہشگردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت پولیس نے عمر سرفراز چیمہ سمیت 12 ملزمان کو لاہور کی انسداد دہشتگر دی کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ گیارہ ملزمان کے شناخت پریڈ کیلئے 7 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیا۔
Leave feedback about this