ڈیرہ غازی خان:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں۔آج ہونہار سکالر شپس کا آخری ڈویژن ہے، سکالر شپس کی تقسیم آج ختم ہوجائے گی، بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لیکر آپ کے پاس آں گی، چاہتی ہوں بچے اچھی سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائیں۔
جہاں بھی گئی بچوں نے مجھے بہت پیار دیا، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوگیا ہے، مخالفین کچھ کہنے کی وجہ تلاش کررہے ہیں، مخالفین ٹی وی پر کہہ رہے تھے چند بچوں کو اکٹھا کرکے سکھایا ہوتا ہے، ان کا قصور نہیں انہوں نے جھوٹ میں آنکھ کھولی، مخالفین جھوٹ میں ہی پلے بڑھے، مخالفین کو نہیں پتا بچوں اورمیرے درمیان محبت کا کیسا رشتہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے کندھوں پر آپ کے مستقبل کا بوجھ ہے، آپ کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے میرے پاس دن رات محنت کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایک بھی سکالر شپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا گیا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی کو سکالر شپ ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش پر ملا ہے، اگر سفارش پر سکالر شپ دیا ہوا تو استعفی دیکر گھر چلی جاں گی۔محدود وسائل میں رہ کر پڑھنا کوئی آسان کام نہیں ہے، آپ تمام بچے صرف میرے ہیروز نہیں سپر ہیروز ہو، آپ نے شکریہ نہیں بولنا،سراٹھا کر سکالر شپ لینا ہے، چاہتی ہوں ہر بچہ سر اٹھا کر فخر سے چلے کہ سکالر شپ ملا ہے، پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اللہ نے پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال کیا ہوا ہے۔
تازہ ترین
ہم ملک کے رکھوالے، 9مئی نہیں 28مئی والے ہیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز
- by web_desk
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- 26 Views
- 9 گھنٹے ago
Leave feedback about this