تازہ ترین

ہم سپیکرقومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں : اسد قیصر

ہم سپیکرقومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں : اسد قیصر

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،یہ حکومت جعلی مینڈیٹ پر قائم ہے، ایسی کوئی مثال نہیں ملے گی کہ پارلیمنٹ کی حدود سے پارلیمنٹیرینز کو گرفتار کیا جائے، اس سے پتہ چلتا ہے آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔سپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں۔ جلسہ ہوا تو فٹا فٹ قانون بن گیا کہ 7بجے ختم کرنا ہے، وزیراعلیٰ کے پی سے کل بات کی ہے انہوں نے کہا ہے ان کا اشارہ کسی خاتون کی طرف نہیں عہدے کی طرف تھا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ نقل کیلئے عقل بھی چاہیے ہوتی ہے، ہم لوگ منتخب نمائندگان ریاست ہیں، 9ستمبر کو پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا،آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، ہمارے ایم این ایز کو پارلیمنٹ کی حدود سے گرفتار کرکے لے گئے، ہم گرفتاریوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image