ہم دلدل میں پھنس چکے اور چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں کررہے ہیں،فضل الرحمن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ہم دلدل میں پھنس چکے اور چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں کررہے ہیں،فضل الرحمن

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

ڈی آئی خان:جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں اور چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی معیشت کی زبو ں حالی پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی ہے اور اب یہ استعفوں کی گردان کر کے بیک مینگ کررہے ہیں۔سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ان کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی بتائیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے سابق دور میں زیادہ تاریخی قرض لیے اور اب صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو وفات پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے،جھوٹ پر مبنی سیاست انکا وطیرہ ہے۔

Exit mobile version