پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آنے کے لیے ادھر ادھر نہیں دیکھتے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ اس وقت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بی بی عوام کے درمیان موجود ہیں۔تاج حیدر نے کہا کہ ہم نظریاتی جماعت ہیں، استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایسے پروگرام لائیں گے جس میں کوئی مڈل مین نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماو¿ں نے مختلف شہروں میں منشور پیش کیا، آج کراچی میں پارٹی منشور پیش کر رہے ہیں، اپنا منشور لے کر عوام کے پاس جا رہے ہیں۔تاج حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ماحولیاتی خطرات بہت زیادہ ہیں، سیلاب متاثرین کے 320 ہزار گھر بنائے گئے، 30 لاکھ گھر بھی بنائے جائیں گے۔
Leave feedback about this